سورۃ Adh-Dhariyat (51)
60 آیات۔ عثمانی مصحف اور Maulana Muhammad Junagarhi کا ترجمہ Ai Quran پر۔ نامزد مسترجع متن — فتویٰ نہیں۔
وَٱلذَّٰرِيَـٰتِ ذَرْوًا
قسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَٱلْحَـٰمِلَـٰتِ وِقْرًا
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَٱلْجَـٰرِيَـٰتِ يُسْرًا
پھر چلنے والیاں نرمی سے. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَٱلْمُقَسِّمَـٰتِ أَمْرًا
پھر کام کو تقسیم کرنے والیاں. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ
یقین مانو کہ تم سے جو وعدے کیے جاتے ہیں (سب) سچے ہیں.
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٌ
اور بیشک انصاف ہونے واﻻ ہے.
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْحُبُكِ
قسم ہے راہوں والے آسمان کی. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
إِنَّكُمْ لَفِى قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ
یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ
اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے 1 جو پھیر دیا گیا ہو.
Maulana Muhammad Junagarhi.
قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ
بے سند باتیں کرنے والے غارت کر دیئے گئے.
Maulana Muhammad Junagarhi.
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى غَمْرَةٍ سَاهُونَ
جو غفلت میں ہیں اور بھولے ہوئے ہیں.
Maulana Muhammad Junagarhi.
يَسْـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلدِّينِ
پوچھتے ہیں کہ یوم جزا کب ہوگا؟
Maulana Muhammad Junagarhi.
يَوْمَ هُمْ عَلَى ٱلنَّارِ يُفْتَنُونَ
ہاں یہ وه دن ہے کہ یہ آگ پر تپائے جائیں گے. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
ذُوقُوا۟ فِتْنَتَكُمْ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ
اپنی فتنہ پردازی کا مزه چکھو 1 ، یہی ہے جس کی تم جلدی مچا رہے تھے.
Maulana Muhammad Junagarhi.
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ
بیشک تقویٰ والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے.
Maulana Muhammad Junagarhi.
ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ
ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اسے لے رہے ہوں گے وه تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے.
Maulana Muhammad Junagarhi.
كَانُوا۟ قَلِيلًا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ
وه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَبِٱلْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَفِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَفِى ٱلْأَرْضِ ءَايَـٰتٌ لِّلْمُوقِنِينَ
اور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں.
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَفِىٓ أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
اور خود تمہاری ذات میں بھی، تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو.
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَفِى ٱلسَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ
اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعده کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّهُۥ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَآ أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ
آسمان وزمین کے پروردگار کی قسم! کہ یہ 1 بالکل برحق ہے ایسا ہی جیسے کہ تم باتیں کرتے ہو.
Maulana Muhammad Junagarhi.
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْمُكْرَمِينَ
کیا تجھے ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے؟ 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًا ۖ قَالَ سَلَـٰمٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
وه جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا، ابراہیم نے جواب سلام دیا (اور کہا یہ تو) اجنبی لوگ ہیں. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ
پھر (چﭗ چاپ جلدی جلدی) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے (کا گوشت) ﻻئے.
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍ
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے 1 انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے 2 ۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی.
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت 1 میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ.
Maulana Muhammad Junagarhi.
قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ
انہوں نے کہا ہاں تیرے پروردگار نے اسی طرح فرمایا ہے، بیشک وه حکیم وعلیم ہے. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ
(حضرت ابرہیم علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے؟ 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ
انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناه گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ
تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ
جو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ ٱلْمُسْلِمِينَ
اور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَتَرَكْنَا فِيهَآ ءَايَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ
اور وہاں ہم نے ان کے لیے جو درد ناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک (کامل) علامت چھوڑی. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَفِى مُوسَىٰٓ إِذْ أَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ
موسیٰ (علیہ السلام کے قصے) میں (بھی ہماری طرف سے تنبیہ ہے) کہ ہم نے اسے فرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر بھیجا.
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَـٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
پس اس نےاپنے بل بوتے پر منھ موڑا 1 اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ
بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وه تھا ہی ملامت کے قابل. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَفِى عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلْعَقِيمَ
اسی طرح عادیوں میں 1 بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر وبرکت سے 2 خالی آندھی بھیجی.
Maulana Muhammad Junagarhi.
مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَٱلرَّمِيمِ
وه جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیده ہدی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَفِى ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا۟ حَتَّىٰ حِينٍ
اور ﺛمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائده اٹھا لو. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ
لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے 1 نے ہلاک کر دیا.
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا۟ مُنتَصِرِينَ
پس نہ تو وه کھڑے ہو سکے 1 اور نہ بدلہ لے سکے. 2
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَـٰسِقِينَ
اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہو چکا تھا) وه بھی بڑے نافرمان لوگ تھے. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَٱلسَّمَآءَ بَنَيْنَـٰهَا بِأَيْي۟دٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
آسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھوں سے بنایا ہے 1 اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں. 2
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَٱلْأَرْضَ فَرَشْنَـٰهَا فَنِعْمَ ٱلْمَـٰهِدُونَ
اور زمین کو ہم نے فرش بنا دیاہے 1 پس ہم بہت ہی اچھے بچھانے والے ہیں.
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَمِن كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیداکیا 1 ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو. 2
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَفِرُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ (یعنی رجوع) کرو 1 ، یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے واﻻ ہوں.
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَلَا تَجْعَلُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھراؤ۔ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے واﻻ ہوں. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا۟ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.
Maulana Muhammad Junagarhi.
أَتَوَاصَوْا۟ بِهِۦ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
کیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍ
(نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں 1 ۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں.
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
مَآ أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ
نہ میں ان سے روزی چاہتا ہوں نہ میری یہ چاہت ہے کہ یہ مجھے کھلائیں. 1
Maulana Muhammad Junagarhi.
إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلْقُوَّةِ ٱلْمَتِينُ
اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی واﻻ اور زور آور ہے.
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَـٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ
پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا 1 ، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں. 2
Maulana Muhammad Junagarhi.
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
پس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعده دیئے جاتے ہیں.
Maulana Muhammad Junagarhi.